ابنا: ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان فنی اور تکنیکی مذاکرات کے نئے دور کے آغاز کے موقع پر ایران کے اعلی جوہری مذاکرات کار اور نائب وزیر خارجہ "سیدعباس عراقچی" نے تھران میں برطانیہ سے شائع ہونے والے اخبار گارجین کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، 20 جولائی کی مہلت تک جامع سمجھوتے تک پہنچنے کے حوالے سے امیدوار ہے۔ "سیدعباس عراقچی" نے اس درمیان وضاحت کی کہ اس شعبے میں بے پناہ مشکلات موجود ہیں اور بعض قوتیں اس مذاکرات کے ماحول پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن تھران اصولی و منطقی بنیاد پر مذاکرات کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس موقع پر ایران کی جوہری مذاکراتی ٹیم کے رکن "مجید تخت روانچی" نے کہا کہ کسی سمجھوتے تک پہنچنے کے لئے حتمی طور پر تمام پابندیوں کو اٹھانا ہوگا۔ واضح رہے کہ ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کا آغاز 13 مئی سے ویانا میں ہورہا ہے۔
.......
/169