ابنا: صوبہ لرستان کے محکمہ اسلامی تبلیغات کے سربراہ حجۃ الاسلام سعید مہدوی نے بروجرد شہرکے اسلامی تبلیغات کے نئے سربراہ کے تعارف کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثقافت سے موسوم سال کے دوران مناسب پلاننگ کے ذریعے معاشرے میں دینی ثقافت کے استحکام کی کوشش کرنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس وقت دشمن مختلف قسم کے ذرائع ابلاغ سے استفادہ کرکے معاشرے میں برائیوں اوربے حیائی کی ترویج کرنا چاہتا ہے لہذا دینی ثقافت اوراسلامی طرززندگی کی ترویج کرکے دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔
حجۃ الاسلام مہدوی نے کہا ہے کہ جوان ہمارے اسلامی نظام کا ایک گرانقدرسرمایہ اورملک کے معمارہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس وقت ہمارے نوجوان اورجوان دشمنوں کی ثقافتی یلغارکا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا ہے کہ دشمن،جوان نسل کو اسلامی اقدارسے دورکرنا چاہتا ہے لہذا اس وقت اسلامی تبلیغات آرگنائزیشن ،علماء،مبلغین، ائمہ جماعت اورمساجد کی ایک اہم ترین ذمہ داری جوانوں کودینی ثقافت کی طرف جلب کرنا ہے۔
.......
/169