7 مئی 2014 - 13:54
بحرینی حکومت کے ہاتھوں مسجدوں کی شہادت، اسلام کی نسبت اس کی دشمنی کا ثبوت

بحرین کے امن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ بحرینی حکومت اسلامی احکامات پرعمل درآمد کا دعوی کرتی ہے لیکن مسجدوں کی شہادت، اس کے دعوے کو جھوٹا ثابت کرتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع کے مطابق امن سینٹر میں مذہبی آزادی کے سربراہ عباس شبر نے رپورٹ دی ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے ہاتھوں مسجدوں کی شہادت سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ وہ اپنے دعوؤں کے برخلاف، اسلامی احکامات پرعمل درآمد کی پابند نہيں ہے۔عباس شبر نے مزيد کہا کہ آل خلیفہ حکومت، قومی مذاکرات کےعنوان سے مذاکرات منعقد کرتی ہے تاکہ دنیا کے سامنے اپنا امن پسند چہرہ پیش کرے لیکن سب دیکھ رہے ہیں کہ وہ بحرینی عوام کے مذہبی مقامات کی توہین کرتی ہے۔عباس شبر نےکہا کہ اگر حکومت، واقعی مذاکرات پریقین رکھتی ہے توکچہ علماء کوگرفتار کچہ علماءکو ملک بدر اور مسجدوں کو شہید، کیوں کرتی ہے؟۔واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے اپریل دوہزارچودہ میں آيت اللہ العظمی سیستانی کےنمائندے شیخ حسین نجاتی کو ملک بدر کردیا۔واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت اب تک تقریبا چالیس مسجدوں کوشہید جبکہ دسیوں دیگر کونقصان پہنچاچکی ہے اور تاریخی قدیمی مسجدوں کی تعمیرنو کی بھی اجازت نہيں دیتی ہے۔
ادھر شورائے علماء بحرین نے کلچرل ڈائيلاگ کانفرنس کے شرکاء کے نام خط بھیج کر آل خلیفہ کی تشدد آمیز اقدامات کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ المنار کی رپورٹ کے مطابق شورائے علماء بحرین کے خط میں آیا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت، مختلف ہتھیکنڈوں اور طریقوں سے پرامن مظاہرہ کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہے۔ اس خط میں کہا گيا ہے کہ ملت بحرین، پرامن طریقے سے ملک میں اصلاحات کی خواہاں ہے۔ علماء بحرین نے اپنے خط میں کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت، تشدد آمیز پالیسیوں کے سہارے اپنی فاسد سیاسی اور قانونی پوزیشن کا تحفظ کررہی ہے۔ علماء بحرین نے اس خط میں کہا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت نے ملک کی اکثریت یعنی شیعہ مسلمانوں کے خلاف شدید امتیازی پالیسیاں اپنا رکھی ہیں اور انہیں طرح طرح سے ایذائیں پہنچا رہی ہے، ان کی مسجدیں اور امام بارگاہوں کو مسمار کررہی ہے نیز شیعہ علماء کو گرفتار کررہی ہے اور پھر انہیں ملک بدر کردیتی ہے۔ اس خط میں کہا گيا ہے کہ کلچرل ڈائيلاگ میں شریک افراد، بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیں۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ نے اپنی بگڑتی ہوئي ساکھ کو بحال کرنے کے لئے منامہ میں کلچرل ڈائيلاگ کی کانفرنس بلائي ہے۔ یہ کانفرنس آج اختتام پذیر ہورہی ہے۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بحالی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲