اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کی نظربند شہزادیوں نے اپنے حوالے سے انسانی حقوق کی مدافع تنظیموں کی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔ سعودی عرب کی شہزادیاں ملک میں خواتین کے حقوق کے مطالبے اور سعودی عرب میں پرامن احتجاجی مظاہروں کی حمایت کرنے کی وجہ سے اپنے گھر میں نظربند ہیں۔ ان سعودی شہزادیوں نے رشین ٹوڈے کے ساتھ انٹرنیٹ پر دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی صورت حال پر غور کے لئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی مداخلت ضروری ہے۔ سعودی عرب کی ان شہزادیوں نے اسی طرح اپنی نجات اور آزادی کے لئے انسانی حقوق کی تنظیموں سے کوششیں کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی یہ دو شہزادیاں "سحر" اور "جواہر" ملک میں عوامی انقلاب کی حمایت کے الزام میں 13 سال سلطنتی محل میں نظر بندی کی سزا کاٹ رہی ہیں، ان دونوں سعودی شہزادیوں نے سماجی ویب سائٹ میں اپنی ویڈیو فائل میں عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوامی انقلاب کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲