اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے آج تہران میں مثالی اساتذہ اور معلمین کی قدردانی کی تقریب میں جوانوں اور نوجوانوں کے لئے موجودہ جدید ٹکنالوجیز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج تدریس اور معلمی کا کا م ماضی سے زیادہ سخت ہوگیا ہے۔ صدرمملکت نے کہا کہ معاشرے میں جوانوں اور نوجوانوں کا کردار بہت زیادہ اہم ہے اور وہ نہ صرف کل کو بلکہ آج کو بھی سنوار رہے ہیں۔ ڈاکٹرحسن روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی انقلاب اور ایرانی عوام کی اساس اور بنیاد، استقلال پر قائم ہے، کہا کہ ایرانی، ہر طرح کا علم وہنر سیکھ رہے ہيں اور ساتھ ہی فکر کے دائرے میں استقلال اور اپنے ثقافتی تشخص کی راہ میں قدم اٹھا رہے ہيں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ایرانی قوم کو وسیع پیمانے پر ثقافتی یلغار کا سامنا ہے اور اساتذہ اور معلمین، ان مسائل کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲