ابنا: ذرائع کے مطابق ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں انتہا پسند ہندو طلباء نے کشمیری طلباء کو پاکستان کے خلاف نعرے نہ لگانے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس واقعہ کے خلاف کشمیری طلباء نے شدید احتجاج کیا ہے۔ ہندوستان کی ریاست اترپردیش کی ایک یونیورسٹی میں بعض ہندو انتہا پسندوں نے رات کے اندھیرے میں ہاسٹل پر حملہ کرکے کشمیری طلبہ کو پاکستان مخالف نعرے پر مجبور کیا اور جب انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کیا تو ان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ گریٹر نوئیڈا یونیورسٹی کے طلباء نے ہاسٹل کے باہر احتجاج بھی کیا۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ہندوستان کے تعلیمی اداروں میں کشمیریوں کے ساتھ اس قسم کے تعصب کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی اس یونیورسٹی کے 6 کشمیری طلباء کو اس بناء پر فارغ کردیا گیا تھا کہ انہوں نے ایشیا کپ میں پاکستان کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست پر خوشی منائی تھی۔اسی جرم میں میرٹھ یونیورسٹی کے بھی 67 کشمیری طلبا معطل کردیئے گئے تھے۔
.......
/169