ابنا: ہندوستان کی سب سےبڑی اپوزيشن جماعت بی جے پی نے اقتدار میں آنے پراقلیتوں کے حقوق کے بارے میں پیدا ہونے والی تشویش کو مسترد کردیا۔ بی جے پی کے صدر راجناتھ سنگھ نے روزنامہ ہندو کو انٹرویو دیتے ہوئے اقلیتوں کےاندر بی جے پی کے اقتدار میں پہنچنے کے بارے میں منفی پروپیگنڈے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خوف وہراس کا یہ احساس، اطمینان میں تبدیل ہوجائےگا۔بی جے پی کے صدر نے اس پارٹی کے نامزد وزیراعظم نریندر مودی کو ایک سیکولر فرد قرار دیا اور کہا کہ اس ملک کے تمام شہریوں کو برابر کےحقوق ملنے چاہیئیں۔ ہندوستارن میں نریندر مودی کو بی جے پی نے پارٹی کے نامزد وزیراعظم کے طور پر پیش کیا ہے جس پر اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے درمیان تشویش پیدا ہوگئی ہے۔
.......
/169