3 مئی 2014 - 13:45
آیت اللہ وحید خراسانی: مغرب اور وہابی پیغمبر(ص) کے رحمت للعالمین ہونے کو خدشہ دار کرنا چاہتے ہیں

قم کے ایک مرجع تقلید نے مکتب اہلبیت کو پہچنوانے میں اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کی کارکردگی اور پیغمبر اعظم(ص) انعامی مقابلے کے انعقاد پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل اور اسمبلی کے دیگر عہدہ داروں کے ساتھ ملاقات میں کہا: مغرب جب اسلام کے دینِ رحمت ہونے اور پیغمبر اسلام(ص) کے رحمت للعالمین ہونے کا مقابلہ کرنے سے عاجز ہو گیا تو اس نے اسلام کے حقیقی چہرے کو مسخ کرنا شروع کر دیا۔
انہوں نے مغرب کی جانب سے اسلام کے حقیقی چہرے کو مسخ کرنے کے سلسلے میں بنائے منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مغرب نے وہابیت کو وجود دیا اور اس کے بعد سعودی عرب کو اس کی ترویج کے لیے تیار کیا تو اس کا نتیجہ یہ ہوا جو آج ہم اسلام کے نام پر ہونے والے تشدد اور فساد کی صورت میں دیکھ رہے ہیں۔
اس مرجع تقلید نے مزید کہا: مغرب اب وہابیت کے کارناموں کو میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں ہیڈلاین کر کے یہ دکھلا رہا ہے کہ اسلام یہ ہے۔ اور اس کے مقابلے میں انجیل کو رکھ کر کہتا ہے کہ ہماری انجیل کا یہ کہنا ہے کہ اگر تمہارے منہ پر ایک طرف کوئی طمانچہ مارے تو دوسری طرف بھی اس کے سامنے پیش کرو۔
آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے دشمنوں کے ان پروپیگنڈوں کا مقابلہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اس بات پر توجہ رہنا چاہیے کہ فنی اور ہنری کاموں کا مرحلہ بہت ہی نازک ہوتا ہے، فلموں میں بزرگان دین کی حرمت شکنی نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے اس کام میں تعاون کرنے کو حکومت کا ایک فریضہ قرار دیتے ہوئے کہا: ہم دیکھ رہے ہیں کہ سعودی عرب کس طرح سے وہابیت کی ترویج میں سرمایا خرچ کر رہا ہے، اگر چہ وہ باطل کے راستے پر ہیں لیکن انہوں نے اپنے سرمائے سے باطل کو دنیا میں حق منوا دیا ہے۔ ہماری حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کا تعاون کرے۔
حوزہ علمیہ قم کے عظیم الشان استاد نے کہا: اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کو اس طرح منصوبہ بندی کرنا چاہیے کہ تمام ائمہ اطہار(ع) کو دنیا میں پہچنوا سکے اس لیے کہ جو کچھ دنیا میں ہے یہی ہیں۔
انہوں نے پیغمبر اعظم (ص) فیسٹیول کے منصوبے کو سراہتے ہوئے آخر میں اسمبلی کے عہدہ داروں کے لیے مزید توفیق کی دعا کی۔
واضح رہے کہ پیغمبر اعظم(ص) انعامی مقابلے کے انعقاد کے ایام قریب آنے کی صورت میں اسمبلی کے عہدہ دار حالیہ دنوں مراجع عظام اور دیگر بزرگ شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور اس حوالے سے ان کے تجربات اور ہدایات سے استفادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی سے ملاقات میں بھی اسمبلی کے سکریٹری جنرل آیت اللہ اختری، شعبہ ثقافتی امور کے سربراہ ڈٓاکٹر لک زائی اور شعبہ انفارمیشن کے سربراہ اور فیسٹیول کے مینیجر حجۃ الاسلام حسینی عارف موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز