ابنا: کابل…افغانستان کے صوبے پنج شیرمیں پولیس چوکی پرخودکش دھماکے میں 13 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق خودکش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار طالبان مخالف صوبے پنج شیر میں پولیس چوکی سے ٹکرادی۔دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار اور 7 مزدور موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ 30 شہری زخمی ہوئے۔ طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے اپنے دشمن کو زوردار جھٹکا دیا ہے۔
.......
/169