اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارناکی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں یہ مظاہرے ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے کم تنخواہوں اور مزدوری پر احتجاج کیا ہے۔ دوسری طرف پاکستان میں انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ ایس ایم ظفر نے بھی مزدوروں کے مسائل حل کئےجانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ واضح رہے کہ ساری دنیا میں پہلی مئي کو یوم مزدور منایا جاتا ہے۔ گذشتہ روز ترکی کے شہر استنبول میں عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے نکالے جانے والے مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ہوگئی۔ فرانس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج یوم مزدور کی مناسبت سے ترکی کے شہر استنبول کے تقسیم اسکوائر ميں ہزاروں مظاہرین نے اجتماع کیا تھا تاہم پولیس نے ان کو منتشر کرنے کےلئے لاٹھی چارج کی اور آنسو گیس کے گولے پھینکے۔ یہ مظاہرے ایسے وقت میں ہوئے ہیں کہ ترکی کی عدالت، اور استنبول کی کمشنری نے بھی ایک بیان میں یوم مزدور کے موقع پر تقسیم اسکوائر ميں لوگوں کے اجتماع پر پابندی لگائی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲