اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی،ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکہ کی قومی سلامتی کے سابق مشیر جیمزجونز نے کہا ہے کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان باہمی اعتماد کی کمی ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سنگین حدتک خراب ہوچکے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کامستقبل اس وقت غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہے، دونوں ممالک مشترکہ تجارتی، اقتصادی، سماجی اور سیکیورٹی مفادات رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں بحران کے حل کیلیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کی بہتری کیلیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲