30 اپریل 2014 - 16:18
اخوان رہنماؤں کی سزائے موت، انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی پر شدید تنقید

عالم تشیع کے معروف مرجع تقلید نے مصر میں اخوان المسلمین کے رہنماؤں اور حامیوں کے خلاف سزائے موت کے حکم کے حوالے سے انسانی حقوق کی مدافع تنظیموں کی خاموشی پر شدید تنقید کی ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق آیت اللہ "ناصر مکارم شیرازی" آج اس امر پر تاکید کے ساتھ کہ مصر کے حکمران صہیونی حکومت اور امریکہ کے اھداف کے راستے میں قدم بڑھارہے ہیں کہا کہ مصر کی عدالت کی جانب سے بارہ سو افراد کے لئے سزائے موت اور عمر قید کی سزا کا حکم سن کر نہایت ہی افسوس ہوا۔
آیت اللہ "ناصر مکارم شیرازی" نے مزید کہا کہ مصر انسانی تمدن کا گہوارہ اور عالم اسلام کا ایک اہم ملک ہے اور اسی لئے اس ملک میں انسانی حقوق کے خلاف احکامات جاری نہیں کیئے جانے چاہییں۔ آیت اللہ "مکارم شیرازی" نے جامعۃ الازھر کے علماء کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے تاکید کی کہ اس حوالے سے علمائے مصر پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور مصر کی عدالت کا فیصلہ عالم اسلام کے لئے کلنگ کا ٹیکہ ہے۔

.......

/169