30 اپریل 2014 - 15:34
قطر کے امیر نے اپنے سوتیلے بھائی کو اپنا جانشین منصوب کردیا

قطر کے امیر شیخ "تمیم بن حمد آل ثانی" نے اپنے ایک حکم میں اپنے سوتیلے بھائی شیخ "عبداللہ بن حمد آل ثانی" کو اپنا جانشین منصوب کردیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق قطر کے امیر شیخ "تمیم بن حمد آل ثانی"نے 26 سالہ اپنے سوتیلے بھائی اور شاہی کونسل کے سربراہ شیخ "عبداللہ بن حمد آل ثانی" کو ملک کے انتظامی امور چلانے کے لئے اپنا جانشین مقرر کردیا ہے۔ اس حکم کی بنیاد پر شیخ "تمیم بن حمد آل ثانی" کے ملک سے باہر ہونے کی صورت میں "عبداللہ بن حمد آل ثانی" قطر میں ان کے نائب ہوں گے۔ واضح رہے کہ شیخ "عبداللہ بن حمد آل ثانی" فروری 1988 میں دوحہ میں پیدا ہوا اور قطر کے سابق امیر شیخ "حمد بن خلیفہ آل ثانی" کا ساتواں بیٹا ہے۔

.......

/169