29 اپریل 2014 - 13:18
شام میں دہشت گردوں کے حملے میں 14 طالب علم جاں بحق

شام کے دارالحکومت دمشق میں سلفی وہابی دہشت گردوں نے ایک مدرسے پر حملہ کرکے 14 طالب علموں کو شہید کردیا ہے۔

ابنا: شام کے دارالحکومت دمشق میں سلفی وہابی دہشت گردوں نے ایک مدرسے پر حملہ کرکے 14 طالب علموں کو شہید کردیا ہے۔ادھر شامی فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے شامی فوج نے لاذقیہ کی بلندیوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
شامی فوج نے النصرہ کے کئی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ شامی ٹی وی کے مطابق دہشت گردوں نے دمشق کے شاغور علاقہ میں بدرالدین مدرسہ پر راکٹ حملہ کیا جس کے نتیجے میں 14 طالب علم شہید ہوگئے ہیں اور 50 زخمی ہوگئے ہیں۔

.......

/169