اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تکفیری دھشتگرد ٹولے ’’الدولۃ الاسلامیہ فی العراق و الشام ‘‘ (داعش) کے سب سے بڑے سرغنے ’’ ابوبکر البغدادی‘‘ کے مخفی ٹھکانے کا انکشاف ہو گیا ہے جو بغداد اور صلاح الدین کی سرحد میں واقع ہے۔
یہ مخفی ٹھکانہ ایک گھر کے انڈرگراونڈ ہے جو تمام جدید ٹکنالوجی سے لیس ہے ابوبکر کئی سالوں سے اس گھر میں رہ رہا تھا۔
عراق کی سکیورٹی فورس کے مطابق ’’ایمن عبد القادر الدلیمی‘‘ المعروف ’’ابوشاکر‘‘ نامی پچاس سالہ شخص نے اس ٹھکانے کے انکشاف میں سکیورٹی فورس کی مدد کی۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال کے آخری دنوں میں عراق کی وزارت داخلہ نے داعش کے اس سفاک سرغنے ابوبکر البغدادی کی تصویر شائع کر کے اسے وانٹڈ قرار دیا تھا۔
عراق کی وزارت داخلہ کے اسپیکر نے یہ بتاتے ہوئے کہ ابوبکر البغدادی کے دستخط کے ساتھ کئی ایسے خطوط اس سے پہلے ان کے ہاتھ لگ چکے ہیں جن میں اس نے بے گناہ لوگوں کے خون کرنے کا دستور دیا ہوا تھا، کہا: ان تصاویر کے شائع کرنے کا مطلب یہ ہے کہ دھشتگردوں کا خاتمہ ہے اور عنقریب ہم اسے گرفتار کر کے اس کو اسکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔





۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲