ابنا: ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج قم کے آیات عظام جعفر سبحانی اور حسین وحید خراسانی سے ملاقات ميں اس امید کا اظہار کیا کہ علاقے میں استحکام پیداہو اور ناحق کسی کا خون نہ بہایا جائے۔ انہوں نے اسی طرح ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکراتی عمل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا عمل مثبت اور آگے کی سمت بڑھ رہا ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل ميں اس سلسلے میں کامیابیاں حاصل ہوں گي۔ آیات عظام سبحانی اور خراسانی نے بھی ثقافتی اور دینی مسائل سے متعلق ڈاکٹر لاریجانی کی تشویش کی تائید کرتے ہوئے ملک ميں دین و ثقافت کی حمایت کے لئے مراجع کرام کی آمادگي کا اعلان کیا۔
.......
/169