27 اپریل 2014 - 14:54
رہبر معظم کی جانب سے اہل سنّت کے امام جمعہ کے انتقال پر تعزیت

رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے مغربی صوبے کردستان کے شہر سنندج کے اہل سنّت امام جمعہ اور جیّد علماء کی کونسل "مجلس خبرگان رھبری" کے رکن مولوی "حسام الدین مجتھدی" کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رھبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی "سید علی خامنہ ای" نے اپنے تعزیتی پیغام میں فرمایا ہے کہ خدمت گزار علمی شخصیّت مولوی "حسام الدین مجتھدی" اس علاقے کے اکثر علماء کے استاد ہونے کے ساتھ ساتھ انقلاب اسلامی کے وفادار اور اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے اور آپ نے ہمیشہ اسلامی فرقوں میں مذھبی ہماہنگی پیدا کرنے کے لئے ذمہ دارانہ طریقے سے عمل کیا ہے۔ رھبر انقلاب اسلامی نے شافعی مسلک کے اس نامور عالم دین کے انتقال پر کردستان کے مومن و انقلابی عوام اور موحوم کے اہل خانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کی۔ صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے اپنے ایک پیغام میں سنندج شہر کے امام جمعہ اور مجلس خبرگان رھبری میں صوبہ کردستان کے عوام کے نمائندے کے انتقال پر رھبرانقلاب اسلامی، مجلس خبرگان رھبری کے ارکان، علماء اہل سنّت اور صوبے کردستان کے انقلابی عوام کو تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲