26 اپریل 2014 - 13:43
 برطانیہ کی ۴ لڑکیوں کا شام میں جہاد النکاح

برطانیہ کی چار مسلمان لڑکیوں نے شام میں جا کر دھشتگردوں کے ساتھ جہاد النکاح کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الرای العام اخبار نے لکھا ہے کہ برطانیہ کی چار مسلمان لڑکیوں نے شام میں جا کر دھشتگردوں کے ساتھ جہاد النکاح کیا ہے۔
کویت سے چھپنے والے اس اخبار میں مزید لکھا ہے کہ برطانیہ کے حکام اس بات سے نگران ہیں کہ اس ملک کے جوانوں کی کثیر تعداد شام میں جنگجووں کے ساتھ شامل ہو رہی ہے اور اس درمیان بہت ساری لڑکیاں بھی ہیں جو جہاد النکاح کے لیے شام جا رہی ہیں۔
کنگ کالج لندن سے وابستہ بین الاقوامی تحقیقی ادارے نے اس بات کی تائید کی ہے کہ برطانیہ کی چار لڑکیوں نے شام میں جا کر دھشتگردوں کے ساتھ جہاد النکاح کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ لندن پولیس کے مطابق یہ چار لڑکیاں اپنے والدین کی اجازت سے شام میں جہاد النکاح کے لیے گئی ہیں جبکہ پولیس نے مسلمان والدین کو اس طرح کے اقدامات کرنے سے منع کیا ہے چونکہ برطانوی حکام کو اس بات کا خدشہ ہے کہ برطانوی جوان شام سے مسلح ہو کراس ملک میں واپس جائیں اور ملک کے حالات خراب ہونے کا باعث بنیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز