24 اپریل 2014 - 18:30
افغانستان الیکشن: میڈیا ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد

افغانستان کے الیکشن کمیشن میں میڈیا کنٹرول سیل نے، ملک کے 13 ٹی وی چینلوں اور ایک نجی ریڈیو پر صدارتی انتخابات کی تشہیراتی مہم کے دوران میڈیا ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے الیکشن کمیشن میں میڈیا کنٹرول سیل کی سربراہ " فریدہ نیکزاد" نے اعلان کیا ہے کہ ان  13 ٹی وی چینلوں اور ایک نجی ریڈیو پر سو ڈالر سے لیکر تیرہ سو ڈالر تک کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ افغانستان کے الیکشن کمیشن کی اس عہدیدار نے مزید کہا کہ ملک کے بعض نجی نشریاتی اداروں کو ملک کے صدارتی انتخابات میں میڈیا ایکٹ کی خلاف ورزیوں بناپر صرف وارننگ دی گئی ہے۔ "فریدہ نیکزاد" نے اپنے اس اعلان کسی بھی ٹی وی چینل یا ریڈیو کا نام نہیں لیا۔ واضح رہے کہ افغانستان میں تیسرے دور کے صدارتی اور صوبائی کونسلوں کے انتخابات پانچ اپریل کو منعقد ہوئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲