22 اپریل 2014 - 13:22
صدر جلال طالبانی کی صدارت کی مدت اس سال جون میں ختم ہو رہی ہے

عراق کی سب سے بڑی شیعہ سیاسی کرد رہنما جلال طالبانی کی جانشینی کیلئے ایک معتدل سنی کی حمایت کر رہی ہے ۔

ابنا: عراق کی سب سے بڑی شیعہ سیاسی کرد رہنما جلال طالبانی کی جانشینی کیلئے ایک معتدل سنی کی حمایت کر رہی ہے ۔ عراقی پارلیمنٹ کے رکن محمد صیہود نے کہا ہے کہ عراق کا صدر کسی خاص گروہ سے نہیں ہونا چاہئے ۔ واضح رہے کہ ۲۰۰۳ میں عراق میں امریکی حملے کے بعد عراقی گروہوں کے درمیان معاہدہ ہوا تھا کہ عراق کا صدر کرد، وزیراعظم شیعہ اور قومی اسمبلی کا سپیکر سنی ہو گا۔

محمد صیہود نے کہا: ۳۰ اپریل ۲۰۱۴ کے انتخابات کے بعد مذکورہ معاہدے کو تبدیل ہونا چاہئے ۔

یاد رہے کہ عراق کے صدر جلال طالبانی کی صدارت کی مدت اس سال جون میں ختم ہو رہی ہے۔ وہ دو بار عراق کے صدر منتخب ہو چکے ہیں اور عراق کے قانون کے مطابق وہ تیسری بار صدر منتخب نہیں ہو سکتے ہیں۔

.......

/169