ابنا: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دو شہروں میں دس گھنٹوں میں پولیس پر دو حملے کئے گئے ہیں جن میں آٹھ اہلکاروں سمیت نو افراد شہید اور 28 افراد زخمی ہوگئے ہیں، خیبر پختون خوا کے ضلع چارسدہ میں پولیس وین پر ہونے والے ایک ریموٹ کنٹرول بم حملے میں دو سکیورٹی اہلکار سمیت کم سے کم ایک شہری شہید اور 28 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح چارسدہ بازار میں نوشہرہ روڈ پر پیش آیا، پڑانگو پولیس اسٹیشن کے انچارج امیر نواز خان نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ پولیس کی موبائل وین پولیس لائن جارہی تھی کہ اس دوران فاروق اعظم چوک میں ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بنی، انہوں نے کہا کہ حملے میں ایک عام شہری شہید اور گیارہ پولیس اہلکار اور سترہ عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ بظاہر لگتا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سڑک کے کنارے کھڑے ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے میں گاڑی تباہ ہوگئی ہے، انہوں نے کہا کہ دھماکے سے اردگرد واقع عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ جس جگہ دھماکہ ہوا ہے وہاں دن کے وقت لوگوں کا آنا جانا زیادہ رہتا ہے تاہم صبح کا وقت ہونے کی وجہ سے وہاں زیادہ رش نہیں تھا۔
.......
/169