20 اپریل 2014 - 07:26
آسٹریا کی دو لڑکیاں جہاد النکاح کے لیے شام  پہنچ گئیں+ تصاویر

ان دو لڑکیوں کے گھر والوں کو سو شل نٹ ورک کے ذریعے پتا چلا کہ ان کی لڑکیاں جہاد کرنے کے لیے شام پہنچ گئیں ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بین الاقوامی پولیس (انٹرپول) آسٹریا کی ایسی دو لڑکیوں کی تلاش میں ہے جنہیں شام میں دھشتگردوں کے ساتھ جہاد النکاح کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
آسٹریا کے دار الحکومت میں رہنے والی ۱۵ اور ۱۶ سال کی سابینا اور سامرا دو ایسی لڑکیاں ہیں جو ۱۰ اپریل سے گم شدہ ہیں۔ برطانیہ کے اخبار ڈیلی میل نے تاکید کی ہے کہ یہ دو لڑکیاں بوسنی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں جو کچھ سال پہلے آسٹریا میں منتقل ہوا تھا۔
ان دو لڑکیوں کے گھر والوں کو سو شل نٹ ورک کے ذریعے پتا چلا کہ ان کی لڑکیاں جہاد کرنے کے لیے شام پہنچ گئیں ہیں۔ سوشل نٹ ورک پر ان کی تصویروں کے حجاب کےساتھ شائع کیا گیا ہے۔
 لڑکیوں نے اپنے دوستوں کو پیغام بھیج کر شام میں اپنی نئی زندگی کے بارے میں بتایا اور اسکی تعریف کی، ان میں سے ایک نے اپنی ایک ایسی تصویر بھیجی ہے جس میں وہ شام میں مسلح افراد کے ساتھ بندوق اٹھائے کھڑی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ان لڑکیوں نے سوشل نٹ ورک پرلکھا ہے کہ وہ مجاہدین کے ساتھ شادی کر کے امر جہاد میں ان کی مدد کرنا چاہتی ہیں۔
آسٹریا کے عہدہ داروں نے تاکید کی ہے کہ ان دو لڑکیوں کو کسی مخفی گروہ نے شام بھیجا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲