15 اپریل 2014 - 10:16
جنرل عبدالفتاح السيسی نے صدارتی انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

مصر کے سابق فوجی سربراہ جنرل عبدالفتاح السيسی نے مصر کےصدارتی انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔

ابنا: مصر کے سابق فوجی سربراہ جنرل عبدالفتاح السيسی نے مصر کےصدارتی انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق مصر کے سابق آرمی چيف فیلڈ مارشل عبدالفتاح السيسی کی جانب سے ان کے وکیل محمد بہا ابو شقاء نے دارالحکومت قاہرہ ميں اليکشن کميشن کے صدر دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔
مصر کے قانون کے مطابق کسی بھی شہری کے لئے صدارتی انتخابات ميں حصہ لينے کے لئے ملک کے تمام صوبوں ميں کم از کم ايک ايک ہزار ووٹروں کی تحريری حمايت لازمی ہے اور السيسی کے کاغذات جمع کرانے کے لئے اُنہيں دو لاکھ رائے دہندگان کی حمايت حاصل ہوئی۔واضح رہے کہ مصر ميں صدارتی انتخابات 26 اور 27 مئی کو منعقد ہوں گے اور عام خيال يہی ہے کہ مصر کی اسلام پسند جماعت اخوان المسلمین کے سابق صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے والے طاقتور سابق آرمی چيف السيسی باآسانی يہ انخابات جيت جائیں گے جنرل السیسی کو سعودی عرب جیسے مالدار ملک کی بھی حمایت حاصل ہے سعودی عرب نے مرسی کا تختہ الٹنے میں مصری فوج کی بھر پور حمایت کی تھی سعودی عرب نے اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم قراردیاہے۔

قاہرہ میں السیسی کے خلاف مظاہرے
مصر کے دارالحکومت قاھرہ میں یونیورسٹی کے طالبعلموں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کر کے اس ملک کے صدارتی انتخابات میں "عبدالفتاح السیسی" کی نامزدگی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
مصر میں یونیورسٹی کے طالبعلموں نے اس مظاہرہ میں معزول صدر "محمد مرسی" کی حمایت میں نعرے بھی لگائے۔ مصر کی سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ دوسری جانب مصر کے صوبے "جیزۃ" میں بھی "السیسی" کی صدارتی انتخابات میں نامزدگی کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں اور مظاہرین نے مصر کے فوجی حکمرانوں کو اس ملک کے موجودہ بحران کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز بھی مصر کی کئی یونیورسٹیوں میں "محمد مرسی" کی حمایت اور "السیسی" کے صدارتی انتخابات میں نامزد ہونے کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں۔

.......

/169

لیبلز