اہل بیت(ع) نیوز ایجنسیی۔ابنا۔ شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق دونيسک، خارکوف اور لوہانسک ميں ہنگامے اور روس کے ساتھ الحاق کي تحريک ميں وسعت کے ساتھ ہي سلوويانسک اور روسي آبادي کے چند ديگر شہروں ميں بھي ہنگامے شروع ہوگئے ہيں۔ يوکرين کي سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے مشرقي شہر سلوويانسک ميں اس پوليس اسٹيشن کو دوبارہ واپس لينے کے لئے جن پر روس نوازمظاہرين نے قبضہ کرليا ہے آپريشن شروع کرديا ہے۔ خبروں کے مطابق يوکرين کے وزير داخلہ نے اتوار کو اپنے بيان ميں کہاہے کہ اس آ پريشن ميں سيکورٹي فورس کے سبھي دستے شريک ہيں - بعض خبروں ميں يہ بھي کہا گيا ہے کہ ايک مسلح شخص نے يوکرين کي سيکورٹي فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ کردي ہے۔ اسي طرح کي خبريں يوکرين کے ديگر مشرقي شہروں سے بھي مل رہي ہيں۔ مثال کے طور پر ميڈيا کے نمائندوں نے دونيسک شہر کي ايسي تصويريں شائع کي ہيں جن ميں يہ دکھايا گيا ہے کہ شہر کي سرکاري عمارتوں پر يوکرين کے قومي پرچم کي جگہ دوسرے جھنڈے لہرا ديئے گئے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲