ابنا: کالعدم تنظیم جیش الاسلام نے کوئٹہ کے علاقے سریاب میں دو افراد کو شہید کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ کالعدم تنظیم جیش الاسلام کے ترجمان اعظم طارق نے نامعلوم مقام سے فون پر واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سریاب روڈ پر انکے کارندوں نے دو شیعہ ہزارہ مسلمانوں کو شہید کر دیا۔
دہشتگرد گروہ کے ترجمان نے دھمکی دی ہے کہ اگر کسی ٹرانسپورٹر نے شیعہ ہزارہ مسلمانوں کو سفری سہولیات مہیا کیں تو انکے خلاف بھی کاروائی ہوگی۔ یاد رہے موجودہ حکومت کے آنے کے بعد شیعہ ہزارہ قوم پر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے جسکی روک تھام موجودہ وفاقی و صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہیئے۔
.......
/169