اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے الدراز کے علاقے کی جامع مسجد امام صادق (ع) میں نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ حکومت ایسے حال میں مذاکرات کی میز پر آنے کی سوچ رہی ہے کہ عقل کے بجائے اسلحے کا استعمال کررہی ہے۔
شیخ عیسی قاسم نے حکومت سے کہا کہ اگر یقینی طور پر اسے مذاکرات کرنے کی خواہش ہے تو اسے پہلے اس کے لیے فضا ہموار کرنا ہو گی اور عوام کے اعتماد کو جلب کرنا ہو گا۔
بحرین کی علماء کونسل کے سربراہ نے مزید تاکید کی: بحرین میں ہمارا مدمقابل سیاست کے بجائے اسلحے سے ہمیں دبانا چاہتا ہے اور اس کے اس رویہ سے حالات انتہائی پیچیدہ ہو چکے ہیں۔ جوچیز واضح ہے وہ یہ ہے کہ حکومت اس وقت اپنی سیاست میں ناکام ہو چکی ہے اور اب خود کو بچانے کے لیے ہاتھ پیر مار رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲