اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز کے مطابق سید ابراہیم رئيسی نے بہائيوں پر چلائے جانے والے مقدموں کے بارے میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بہائي فرقے کو برطانیہ کا بنایا ہوا فرقہ سمجھتی ہے اور کسی بہائي کو سزا بھی دی گئي ہے تو یہ سزا غاصب صیہونی حکومت کے لئے جاسوسی کرنے کے جرم میں دی گئي ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کا مسئلہ اٹھایا ہے جب کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا پر حاکم تسلط پسند نظام کو بہت سے مسائل کا ذمہ دار قرار دیتا ہے۔ ابراہیم رئيسی نے کہا کہ ایران کے پاس امریکہ اور دیگر ملکوں میں انسانی حقوق کی پامالی کی طویل فہرست موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ افریقی عوام کے ساتھ فرانس کا رویہ اور عراق کی ابو غریب جیل میں امریکی فوجیوں کا وحشیانہ سلوک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا واضح نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران انسانی حقوق کے بارے میں دعویدار ہے اور انسانی حقوق کی پامالی کا مقابلہ مزاحمت سے کیا جاسکتا ہے اور یہ وہی راستہ ہے جس پر لبنان اور شام کے عوام گامزن ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲