ابنا: اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے آج تہران میں آذربائيجان کے صدر الھام علی اف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ تمام اختلافات، سیاسی اور پرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے۔
اسلامی جہموریۂایران کے صدر نے اسلامی جمہوریۂ ایران اور آذربائیجان کو دو برادر، دوست اور پڑوسی ممالک گردانتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے گہرے تعلقات، ان ملکوں کے عوام اور علاقے میں استحکام اور ترقی کے حق میں ہوں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ایران اور آذربائیجان اسلامی اور مذہبی مسائل میں مشترکہ نظریے کے حامل ہیں اور اسلام کے نام پر انتہاپسندی کو خطے کے استحکام کے لئے ایک خطرہ قرار دیتےہیں۔
ڈاکٹر روحانی نے بحیرۂ خزر کی قانونی حیثیت کے موضوع کو آذربائيجان کے صدر کے ساتھ ملاقات کااہم محور قراردیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کو بحیرۂ خزر کی قانونی حیثیت کے بارے میں حتمی سمجھوتے تک پہنچنے کےلئے طویل راستہ درپیش ہے ۔
.......
/169