9 اپریل 2014 - 12:31
چین کی گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کو حتمی نتائج تک پہنچانے کی تاکید

چین نے ویانا مذاکرات میں تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہےکہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں حتمی نتائج تک پہنچنے کی کوشش کریں اور اس کے لئے لچک کا مظاہرہ کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے تیسرے دور کے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ مذاکرات کرنے والے ملکوں کو جو مناسب موقع ملا ہے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسئلے کوحل کرنے کی کوش کرنی چاہیے۔ ہونگ لی نے کہا کہ لچک، قابل عمل مواقف پر ثابت قدمی کامظاہرہ ، ایک دوسرے کی تشویشوں کو دور کرنا، اختلافات کو حل کرنے کاجذبہ نیز اتفاق نظر اور مناسب فضا بنانا حتمی معاہدے تک پہنچنے کی شرائط ہیں۔ قابل ذکر ہے ایران اور پانج جمع ایک گروپ کے درمیاں ایران کے ایٹمی معاملے پر آٹھ اپریل سے مذاکرات شروع ہوئے ہیں جو آج بھی جاری ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲