8 اپریل 2014 - 13:46
بان کی مون نے بلاتفریق ملت و مذہب شامی عوام کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شامی جنگ میں ملوث فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذہب اور قومیت کا لحاظ کئے بغیر پرامن شہریوں کی حفاظت کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارہ’’صدائے روس‘‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شامی حکام اور باغیوں کو چاہئے کہ وہ پرامن شہریوں کے خلاف تشدد روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔
بان کی مون نے کہا ہے کہ شام کے حالات کو فوجی طریقے سے معمول پر نہیں لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جنگی کارروائیاں بند کر کے عوام کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے سازگار حالات پیدا کئے جائیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کئی روز قبل ترکی سرحد کے نزدیک شام کے شہر کسب کہ جس کے باشندوں کی اکثریت ارمنیوں پر مشتمل ہے، پر جبہۃ النصرہ اور احرار الشام گروہوں کے عناصر کے حملوں میں 80افراد ہلاک ہو گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲