3 اپریل 2014 - 20:22
بحرین میں مساجد کا انہدام ایک جنایت کارانہ اقدام ہے

تبلیغات اسلامی الازہرمصر کے سربراہ نے بحرین میں آل خلیفہ کی حکومت کے اسلام کے خلاف اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے ،حکومت کے ذریعے اس ملک میں مساجد کے انہدام کو جنایتکارانہ اقدام قرار دیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق تبلیغات اسلامی الازہر مصر کے سربراہ ڈاکٹر سعید عامر نے بحرین میں مساجد کے انہدام کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اسلام تمام مقدسات کی حمایت کے سلسلے میں حریص ہے، اور مقدسات پر ہر نوعیت کے تجاوز اور بیوت اللہ کی حرمت شکنی کا خواہ وہ اسلامی ہوں یا غیر اسلامی مخالف ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: مسجد میں دینی مناسک انجام پاتے ہیں چاہے شیعوں کے ہوں یا سنیوں کے ،مسجد عبودیت کے اظہار اور سجدوں کی جگہ ہے۔ پس کیوں یہ مقدس جگہ، تجاوز تخریب اور اہانت کا نشانہ بنتی ہے؟

انہوں نے بحرین کے منامہ میں منعقدہ قرآنی مقابلوں میں شرکت کرنے والوں پر زہریلی گیس پھینکے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تصریح کی:جائز نہیں ہے کہ کسی طائفے، دین اور مذہب کو صرف نظریات میں اختلاف کی بنا پر توہین اور حملے کا نشانہ بنایا جائے ۔

الازہر کے اسلامی تبلیغات کے سربراہ نے مزید کہا:مسلمانوں پر کسی بھی طرح کا تجاوز، چاہے وہ شیعہ ہوں یا سنی، قابل مذمت ہے اور دین مبین اسلام کی تعلیمات کے بر خلاف ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲