3 اپریل 2014 - 19:57
ایران اور پانج جمع ایک کے مذاکرات آسٹریا میں شروع

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے جامع حل کے مقصد سے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگيا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔  فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ مذاکرات تین دنوں تک جاری رہیں گے۔ ایران کی  مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ایران کے سیکرٹری خارجہ حمید بعیدی نژاد ہیں۔ ان مذاکرات میں ٹیکنالوجی اور تجارتی منڈی  تک ایران کی رسائی ، بینکنگ سے متعلق  امور ، معائنے کی نوعیت اور ویانا میں ہونے والے مذاکرات کے باقی ماندہ مسائل کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے  نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مذاکرات کے اس دور کے بارے میں کہا ہےکہ یہ مذاکرات جنیوا سمجھوتے کے تناظر میں جامع حل تک پہنچنے کے مقصد سے کۓ جارہے ہیں اور سیاسی حکام نے تمام تکنیکی امور ماہرین کی تحویل میں دے دیۓ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲