5 اکتوبر 2026 - 16:27
خیبرپختونخوا حکومت کو غلط پالیسی کا حصہ بننے پر مجبور کیا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت غلط پالیسی کا حصہ نہیں بنے گی طاقتوروں کو ایبسلوٹلی ناٹ کہہ دیا، ہم پر جو دہشت گردی مسلط کی گئی یہ سموچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلط کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بند کمروں کے فیصلہ سازوں نے ملک پر ایسی پارٹی مسلط کی ہے جس کی وزیراعلیٰ کہتی ہے کہ مجھے انڈیا سے کوئی خطرہ نہیں باقی تین صوبوں سے خطرہ ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، رک سے روانگی کے موقع پر جیل چوک میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کرک کے غیور عوام کا پورے ساؤتھ ریجن کے استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ کے علم میں ہونا چاہیے ہم پر جو دہشت گردی مسلط کی گئی یہ سموچے سمجھے منصوبے کے تحت کی گئی،ایک دفعہ پھر پختونوں کا خون بہہ رہا ہے، ہم بے گھر اور کاروبار تباہ ہو رہے ہیں، ملٹری آپریشنز اور ڈرون اٹیکس ہو رہے ہیں، ہمارے بے گناہ عوام ، پولیس اور فوجی جوان شہید ہو رہے ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا کارندہ ٹی وی پر بیٹھ کر کہتا ہے کہ سہیل آفریدی ناسمجھ ہے، اگر اپنے عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ناسمجھی ہے تو میں یہ ناسمجھی بار بار کروں گا، آپ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک تقسیم ہو رہا ہے، جس حکومت کا آپ حصہ ہیں وہ 5300 ارب روپے کی کرپشن کرچکی ہے، اگر آپ کے لیے یہ سمجھ داری ہے تو میں ایسی سمجھ داری پر لعنت بھیجتا ہوں، اگر ملک سے محبت ناسمجھی ہے تو میں یہ ناسمجھی بار بار کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنہیں مسلط کیا گیا ہے وہ پاکستان کو تقسیم اور ملک میں تعصب پیدا کرنا چاہتے ہیں، حالات ان کے قابو سے باہر نکل گئے ہیں، جنہیں دوبارہ آباد کیا گیا وہ بھی ان کے قابو سے باہر ہو گئے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت کو غلط پالیسی کا حصہ بننے پر مجبور کیا جا رہا ہے میں عمران خان کا کھلاڑی ہوں، میں نے طاقتوروں کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا ہے، ملک پر مسلط ایک مائنڈ سیٹ خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے، یہ غلط پالیسی پر دوسری غلط پالیسی مسلط کرنا چاہتے ہیں، آپ کو الگ کرنا چاہتے ہیں۔ 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha