اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق روس نے ایران کے ساتھ بیس ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے جس کی رو سے روس ایران کو تیل کے بدلے مصنوعات دے گا۔ رویٹرز رپورٹ کے مطابق اس معاہدے سے مغرب کی پابندیوں کے باوجود ایران تیل اور گيس فروخت کرسکے گا۔ اس سے قبل روئٹرز نے رپورٹ دی تھی کہ ایران، روس سے مذاکرات کررہا ہے جس کی رو سے روس روزآنہ پانچ لاکھ بیرل تیل خریدے گا اور ایران کو اس کے عوض مصنوعات دے گا۔ ایران و روس کے اس معاہدے پر وائٹ ہاوس نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کے مذاکرات متاثر ہوسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲