2 اپریل 2014 - 18:25
شام میں متعدد دہشتگردوں نے فوج کے سامنے ہھتیار ڈال دئے

شام کی فوج کے ہاتھوں دہشتگردوں کی پے درپے شکستوں کے بعد اب شام کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد بڑی تعداد میں فوج کے سامنے ہتھیار ڈال رہے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔  شام کے ٹی وی کے مطابق ریف دمشق اور مرکزی صوبے حمص میں ستر سے زائد دہشتگردوں نے خود کو فوج کے حوالے کردیا۔ ان دہشتگردوں سے دوبارہ دہشتگردانہ کاروائيوں میں ملوث نہ ہونے کا وعدہ لے کر رہا کردیا گيا۔فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے والے دہشتگردوں کا کہنا ہےکہ انہیں خلیج فارس کے بعض ملکوں بالخصوص سعودی عرب کی جانب سے پیسے کی لالچ دی جاتی ہے اور خود کش حملے کرنے کے لئے شام بھیجا جاتا ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ شام کی فوج نے ریف دمشق مغربی علاقے لاذقیہ اور شمالی صوبے حلب اور مشرقی علاقے دیر الزور میں دسیوں تکفیری دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔ شام کی فوج نے مرکزی صوبے حمص کے علاقے الحصن میں بم بنانے کی ایک فیکٹری دریافت کرکے سیکڑوں بم ناکارہ بنادئے ہیں، اس فیکٹری سے بم بنانے کی مشینیں بھی برآمد ہوئي ہیں جنہیں فوج نے ضبط کرلیا ہے۔ شام کی فوج نے جنوبی علاقے السویدا سے ایک ٹینکر سے نشے کی لاکھوں گولیاں برآمد کی ہیں جن پر الجزیرہ کی مہر لگي ہوئي ہے، نشے کی یہ گولیاں دہشتگردوں کے استعمال کے لئے بھیجی گئي تھیں۔ قابل ذکرہے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، سعودی عرب، صیہونی حکومت ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲