اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رینڈی شارٹ نے کہا ہےکہ ایک بار پھر انتھا پسند نسل پرست گروہوں کی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں۔ کرامت و عزت انسانی نامی ادارے کی سربراہ رینڈی شارٹ نے کہا کہ کوکلس کلان نامی خطرناک اور انتھا پسند گروہ ایک بار پھر امریکی معاشرے میں نفرت کی آگ پھیلانے کی کوششیں کررہا ہے۔ کوکلس کلان گروہ ماضی میں سیاہ فام باشندوں کے قتل عام اور انہیں جلا کر قتل کرنے میں مشہور تھا اور اس بار اس انتھا پسند گروہ نے امیگرینٹس کو نشانے پر لے لیا ہے۔ اس نسل پرست اور انتھا پسند گروہ کی سرگرمیوں سے پتہ چلتا ہےکہ امریکہ دو سو برس پیچھے چلا گيا ہے۔ کوکلس کلان گروہ سیاہ فاموں کے گھروں کو نذر آتش کرکے انہیں جلا دیا کرتا تھا۔ کوکلس کلان کا کہنا ہے کہ سفید فام نسلی برتری کےحامل ہیں ۔اس گروہ نے عوام کو اس کی رکنیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائي ہے۔ یہ گروہ صدر باراک اوباما کا بھی مخالف ہے کیونکہ وہ سیاہ فام ہیں۔ امریکہ میں سفید فام انتھا پسند گروہوں کا کہنا ہےکہ امریکہ اس وقت اقتصادی بحران کا شکار ہے لھذا سیاہ فاموں اور مہاجروں کو تمام حقوق سے محروم کردیا جانا چاہیے۔ امریکہ میں نسل پرستی اور مہاجروں سے نفرت ہمیشہ سے رہی ہے اور صیہونیزم بھی اسی طرح کے نظریات کی قائل ہے اور فلسطینیوں کے ساتھ اسی طرح سے پیش آتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲