ابنا: سنیچر کو ملک بھر میں تعلیم کے لیے نئے حکومتی منصوبے کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آئندہ چار سالوں میں قومی آمدنی کا چار فیصد بجٹ تعلیم کے لیے مختص کیا جائے گا۔نواز شریف نےاس منصوبے کا اعلان ایک کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا جس کا عنوان تھا ’تعلیم کا نامکمل ایجنڈا‘ اور اس کا اہتمام وزات تعلیم، تربیت اور اعلیٰ تعلیم نے کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت فروغ پارہی ہے اور وہ جمہوری اقدار کو مستحکم بنانا چاہتے ہیں اور یہ مقصد تعلیم کے ذریعے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ برائے تعلیم گورڈن براؤن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ستر لاکھ بچے اسکول نہیں جا رہے ہیں جو کہ جدید دنیا میں بالکل قابل قبول نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 2015 کے اواخر تک ایسے اہداف کی نشاندہی کرے جس پر وہ کام کرنا چاہتا ہے اور وہ اسے حاصل کرنے کے لیے اقدامات کو یقینی بنانے میں مدد کریں گے۔پاکستان میں تعلیم کے شعبے پر قومی بجٹ کا لگ بھگ دو فیصد سے بھی کم سالانہ خرچ کیا جاتا ہے۔......./169
29 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 515062
پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان میں خواندگی کی مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات پر پوری قوم متفق ہے کہ تعلیمی شعبے کو قومی ترجیحات اور عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جدید اصلاحات کی جائیں۔