27 مارچ 2014 - 19:30
السیسی نے انتخاب میں حصہ لینے کی خاطر فوجی عہدہ سے استعفیٰ دےدیا

مصر کے آرمی چیف اور وزیر دفاع جنرل السیسی نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے فوج سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

ابنا: الیوم السابع نیوز کی رپورٹ کے مطابق السیسی نے بدھ کو رات گئے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج میں آخری بار آپ کے سامنے فوجی وردی میں کھڑا ہوں کیونکہ میں نے وزیر دفاع اور فوج کے سربراہ کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'میں خود کو صدارت کے لیے نامزد کرتا ہوں۔اس اعلان سے مصر میں  سابق صدر مرسی کے حامی اور ان کی جماعت اخوان المسلمین کی جانب سے ردعمل اور پرتشدد احتجاج کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جنہوں نے اس عمل کو مسترد کردیا ہے۔یاد رہے کہ السیسی اپنے صدارتی امیدوار بنے سے پہلے دنیا کے کئی ملکوں کا دورہ کرکے ان کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش میں بھی رہے ہیں۔ ادھر اخوان المسلمين نے  اپنے  بيان ميں عبدالفتاح السيسي کي نامزدگي کو فوجي بغاوت کے سلسلے کي ايک اور کڑي قراديا  ہے  اور اور کہا ہے کہ  اس سے واضح ہوگيا ہے کہ فوجي بغاوت پوري منصوبہ بندي اور طويل المدت مقاصد کے تحت انجام پائي تھا- عبدالفتاح السيسي کے اس اعلان پر اخوان المسلمين کے حامي طلبہ اور عام لوگوں نے ملک کے کئي شہروں ميں مظاہرے کئے ہيں جن کے دوران سيکورٹي اہلکاروں کے حملے ميں  کم سے کم  ايک طالبعلم ہلاک اور درجنوں زخمي ہوگئے- مصر کے مختلف صوبوں اور شہريوں ميں جمعرات  کے روز بھي مظاہروں کا سلسلہ جاري رہا  اور لوگ فوجي سربراہ کے اعلان کے خلاف سڑکوں نکل آئے-مظاہرين کا  کہنا تھا کہ وہ فوجي بغاوت اور قانوني اداروں کي بحالي تک اپني پرامن جدوجہد جاري رکھيں گے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲