ابنا: سعودی عربعرب کا بادشاہ کے خبری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ملک عبداللہ بن عبدالعزیز نے سلطنتی شورای سے کہا ہے کہ وہ امیر مقرن بن عبدالعزیز کو ، سلمان بن عبدالعزیز کے بادشاہ بنے کے بعد ولی عہد اور متعب بن عبداللہ کو ولی عہد دوم بنائے جانے کے حوالے سے موافقت کرے۔فرانس پریس کی جمعرات کی رپورٹ کے مطابق اس تربیب سے سلمان و مقرن کی بادشاہی کے بعد ، متعب بن عبداللہ سعودی عرب کا بادشاہ بن جائے گا۔ سعودی عرب کے خبری ذرائع نے کہا ہے کہ سلطنتی شورای یا بیعت کونسل کے اکثر ارکان بادشاہ کے اس اقدام کی حمایت کررہے ہیں۔ سلطنتی شورای ملک عبدالعزیز کے 34 بیٹوں اور پوتوں پر مشتمل ہے اور ان میں سے اکثریت کا یہ خیال ہے کہ اقتدار آل سعود کے پوتوں میں منتقل ہو۔ اسی طرح 79 سالہ امیر سلمان بن عبدالعزیز کا اصرار ہے کہ ان کے بیٹا امیر محمد کو سعودی عرب کا وزیر دفاع منصوب کیا جائے۔سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد کے علاوہ سعودی عرب کے وزیر دفاع بھی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
27 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 514954
سعودی عرب کے بادشاہ اس ملک میں اقتدار کے ڈھانچے میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔