ابنا: نائیجیریا کی نیشنل ڈيزاسٹر مینیجمنٹ ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ بوکو حرام گروپ نے سال 2014 میں اس ملک کے شمال مشرقی صوبوں میں ، 1000 سے زائد افراد کو قتل کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نائیجیریا کی نیشنل ڈيزاسٹر مینجمینٹ ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ بوکو حرام گروپ کے ساتھ جھڑپوں میں مارے جانے والوں میں بورنو، آداماوا، اور یوبہ صوبوں کے افراد کی تعداد زیادہ ہے اور یہ تعداد، نائیجیریا اور بین الاقوامی سطح پر تشویش کا باعث بنی ہے ۔ اس ایجنسی نے اسی طرح ایک بیان میں کہا ہے کہ جو افراد ان صوبوں میں زندگي گذارتے ہیں انہیں ایسے روز افزوں بحرانوں اورکشیدگی کا سامنا ہے جو 2009 سے اب تک جاری ہے۔ واضح رہے کہ شمال مشرقی نائیجریا میں، رواں عیسوی سال کے آغاز کے بعد تشدد میں اضافہ ہوا ہے اور اس علاقے میں ممتاز شخصیات کے خلاف حملے کئے گئے ہيں اور صوبۂ یوبہ کے حملے میں بوکو حرام کے ہاتھوں دسیوں طلباء ہلاک ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 514911
نائیجیریا کی نیشنل ڈيزاسٹر مینیجمنٹ ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ بوکو حرام گروپ نے سال 2014 میں اس ملک کے شمال مشرقی صوبوں میں ، 1000 سے زائد افراد کو قتل کیا ہے۔