ابنا: ذرائع کے مطابق یہ ملاقات، خراب موسم کی بناء پر ملتوی کی گئی۔ یہ ملاقات ایسی حالت میں ملتوی کی گئی ہے کہ حکومتی کمیٹی نے گزشتہ روز اپنی حکمت عملی تیار کرلی تھی اور پاکستان کے وزیرداخلہ سے ان کی ملاقا ت میں ڈی جی، آئی ایس آئی بھی شریک ہوئے تھے۔ دریں اثنا پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ ملاقات کا ایجنڈا طالبان سے ملاقات کے موقع پر ہی طے کیا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان کے صوبے سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے حکومت پاکستان اور طالبان گروہ کے درمیان مذاکرات کے عمل کو بے نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے جاری عمل کے باوجود پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ حملوں اور عام شہریوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے مذاکرات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو ایک ایسے گروہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرنے چاہیئیں کہ جس کے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگین ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ طالبان کے ساتھ ان کی حکومت کے مذاکرات میں تیزی کے ساتھ پیشرفت ہوگی۔......./169
24 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 514753
پاکستان میں حکومتی کمیٹی اور طالبان رابطہ کار کمیٹی کی طالبان شوریٰ کے درمیان آج طے شدہ ملاقات ملتوی کردی گئی۔