ابنا: افغان حکومت کا کہنا ہے کہ کابل کے فائیو اسٹار ہوٹل پر گزشتہ ہفتے کیا گیا حملہ طالبان کی کارروائی نہیں بلکہ اس کی منصوبہ بندی ایک غیرملکی انٹیلی جینس سروس نے کی تھی۔ صدر حامد کرزئی کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان انٹلی جنس ایجنسی کو یقین ہے کہ یہ ایک غیرملکی انٹیلی جنس سروس کا براہ راست حملہ تھا اور اس میں طالبان ملوث نہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہاں تک کہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک کو ایسے کسی حملے کا علم بھی نہیں تھا۔ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کس ملک کی انٹیلی جنس ایجنسی اس حملے میں ملوث ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو کابل کے فائیو اسٹار ہوٹل میں حملہ آوروں کی فائرنگ سے چار غیر ملکیوں سمیت کم از کم 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
23 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 514686
افغان حکومت کا کہنا ہے کہ کابل کے فائیو اسٹار ہوٹل پر گزشتہ ہفتے کیا گیا حملہ طالبان کی کارروائی نہیں بلکہ اس کی منصوبہ بندی ایک غیرملکی انٹیلی جینس سروس نے کی تھی۔