23 مارچ 2014 - 19:30
صدر روحانی افغانستان کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نوروز کی مناسبت سے منعقد ہونے والے مراسم میں شرکت کیلئۓ ستّائیس مارچ کو افغانستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نوروز کی مناسبت سے منعقد ہونے والے مراسم میں شرکت کیلۓ ستّائیس مارچ کو افغانستان کیلئے روانہ ہوں گے۔ یہ مراسم آئندہ جمعرات کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں برپا ہوں گے جس میں شرکت کیلئے ایران کے صدر کو سرکاری طور پر دعوت دی گئی ہے۔نوروز کے اس چوتھے عالمی جشن میں ایران کے صدر کے علاوہ نوروز کا جشن منانے والے دیگر ملکوں منجملہ میزبان ملک افغانستان کے علاوہ تاجیکستان اور جمہوریہ آذربائیجان کے حکام بھی شرکت کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲