ابنا: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ بان کی مون کہ جو یوکرین کے دورے پر ہیں یوکرین کے حکام کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے تعلقات بحال کرنے کی واحد راہ حل سیاسی ہے اور دونوں ممالک کو چاہئے کہ براہ راست مذاکرات کا آغاز کریں ۔ بان کی مون نے یوکرین کے وزیر اعظم " آرسنی یاتسنیوک کے ساتھ ملاقات میں اسی امر پر تاکید کی اور روسی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گذشتہ جمعرات کو روس گئے تھے اور جمعے کے روز یوکرین پہنچے ،ادھر اطلاعات ہیں کہ روس کے حامی فوجیوں نے مغربی كرايميا میں موجود يوكرین کے ایک فوجی ٹھکانے پر قبضہ کر لیا ہے۔ فرانس پریس کی رپوررٹ کے مطابق، روس کے تقریبا دو سو حامی فوجی روس، روس کا نعرہ لگاتے ہوئے نوووفیدوروكا فوجی ٹھکانے میں گھس گئے ۔ اگرچہ ان کے پاس ہتھیار نہیں تھے ۔ نوووفیدوروكا فی الحال روس کے حامی فوجیوں کے مکمل کنٹرول میں ہے......../169
22 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 514612
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے ۔