22 مارچ 2014 - 19:30
پاکستان، حب میں بس ٹرک حادثہ 35 جاں بحق

پاکستان کے شہر حب میں دو مسافر بسوں اور دو ٹرکوں کے درمیان ہولناک تصادم میں 35 مسافر جھلس کر جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔گاڑیوں میں آگ لگنے کی وجہ بسوں کی چھتوں پر رکھے اسمگل شدہ تیل کے ڈرم تھے۔ یہ افسوسناک حادثہ صبح تقریبا ساڑھے چھ بجے پیش آیا۔

ابنا: پاکستان کے شہر حب میں دو مسافر بسوں اور دو ٹرکوں کے درمیان ہولناک تصادم میں 35 مسافر جھلس کر جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔گاڑیوں میں آگ لگنے کی وجہ بسوں کی چھتوں پر رکھے اسمگل شدہ تیل کے ڈرم تھے۔ یہ افسوسناک حادثہ صبح تقریبا ساڑھے چھ بجے پیش آیا۔  یہ مسافر بسیں کوئٹہ اور تربت سے کراچی جارہی تھیں کہ گڈانی موڑ کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئیں، حادثے کے نتیجے میں بسوں کی چھتوں پر رکھے اسمگل شدہ آئل سے بھرے ڈرم پھٹ گئے اور تیل سڑک پر بہہ گیا جس میں آگ لگنے سے دو مسافر گاڑیاں اور دو ٹرک جل گئے ۔ کوسٹ گارڈ ذرائع کے مطابق بسوں میں سوار 35 مسافر جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جھلس کر جاں بحق ہوگئے، دیگر مسافروں نے گاڑیوں سے کود کر جانیں بچائیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینس، فائر بریگیڈ، پولیس اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ سڑک پر پڑے ایک گہرے گڑھے کے باعث پیش آیا۔لاشیں بری طرح جھلس گئی ہیں اور ناقابل شناخت ہیں۔ شدید زخمیوں کو کراچی کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ وزیر اعلی بلوچستان نے حب میں آر سی ڈی ہائی وے پر ٹریفک حادثہ کی متعلقہ حکام کو تحقیقات کا حکم دیا ہے اور واقعہ کی فوری رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔......./169