ابنا: ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر باراک اوبامہ نے کریمیا کو یوکرائن سے علیحدہ کرکے اپنے ساتھ ملانے پر روس کے خلاف مزید پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے قریبی ساتھی اور ان اتحادیوں کے زیرِاتنظام روس بینک پابندیوں کی زد میں آئے ہیں۔ پابندیوں سے متاثر ان 20 افراد میں صدر ولادمیر پوتن کے چیف آف سٹاف سرگئی ایوانوف اور امیر تجار آرکاڈے روٹن برگ اور گناڈے ٹیم چینکوف شامل ہیں۔ ادھر روس نے بھی امریکی صدر کے اسٹاف اور کئی امریکی سینیٹروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں سینیٹر جان مک کین شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 514498
امریکہ کے صدر باراک اوبامہ نے کریمیا کو یوکرائن سے علیحدہ کرکے اپنے ساتھ ملانے پر روس کے خلاف مزید پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔