14 مارچ 2014 - 20:30
شام سے لبنان پر راکٹ حملہ، ایک جاں بحق، تین زخمی

شام سے فائر کئے گئے راکٹ حملے میں شمالی لبنان میں کم سے کم ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ہیں .

ابنا: سنیچرکو لبنان کی بقاع کے اللبوہ شہر میں چار راکٹ فائر کئے گئے . اس علاقے کے عوام اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے حامی سمجھے جاتے ہیں .اسلامی مزاحمتی تحریک شام میں بڑے پیمانے پر پرتشدد کارروائیوں میں ملوث غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں شامی فوج کی مدد کر رہی ہے . 11  مارچ کو بھی شامی سرحد سے لبنان کے بقاع علاقےمیں واقع نبی شیث گاؤں پر کئی راکٹ داغے گئے تھے . لبنانی فوج کے مطابق، اس حملے میں تین افراد زخمی ہو گئے تھے .اس حملے کی ذمہ داری القاعدہ سے وابستہ دولت الاسلامیہ فی العراق الشام داعش نامی دہشتگرد تنظیم نے قبول کی تھی۔......./169