ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی حکام کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امریکہ ہے کہ جسے ہمیشہ کے لئے ایک بار حقائق کو سمجھنا ہوگا۔ واضح رہے کہ امریکی حکام نے کہا ہے کہ ایران کو مغرب کو اطمینان دلانے کے لئے ایک بنیادی اقدام عمل میں لانا ہوگا۔ محمد جواد ظریف نے آج تہران میں یونان کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی حکومت اپنے داخلی مسائل کے پیش نظر ایسے مواقف اختیار کرتی ہے جو جلد بازی پر مبنی ہوتے ہیں۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکیوں نے برسوں تک پروپيگنڈا کیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے درپئے ہے اور اب ایران سے یہ تقاضا کررہے ہیں کہ ایران، مغرب کو اس بات کا اطمینان دلائے کہ وہ ایٹمی ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی، بخوبی جانتے ہیں کہ ایران کبھی ایٹمی ہتھیار بنانے کے درپئے نہیں رہا ہے اور ایران کی ایٹمی سرگرمیاں مکمل پرامن ہیں۔ انہوں نے امریکی حکام کو صلاح دی کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں جیسے یورینیم کی افزودگي کے بارے میں غلط بیان بازی نہ کریں کیونکہ بعد میں انہیں اپنے بیانات واپس لینے پڑیں گے۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکیوں کی نظر میں یہ فیصلہ کرنا سخت ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہيں بنائے گا جبکہ ایران نے کبھی ہتھیار بنانے کے بارے میں سوچا بھی نہیں ہے۔ انہوں نے یونان کے وزیر خارجہ کے دورہ تہران کو دونوں کے تعاون اور تعلقات میں نیا موڑ قرار دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 514128
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی حکام کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امریکہ ہے کہ جسے ہمیشہ کے لئے ایک بار حقائق کو سمجھنا ہوگا۔