ابنا: ترکی کے شیعوں کے رہبر صلاح الدین اوز گوندوز نے تہران میں دائر اسلامی بیداری سیکٹریٹ کے جلسے میں شورائے عالی کے ارکان کے مجمع میں کہا: امت اسلامی اس وقت بیدار ہو گئی ہے کہ فلسطین کی نجات سب سے پہلا مسئلہ ہے اور یقینا فلسطین کی آزادی شام کو کمزور کرکے یا اس کے سلسلے میں خاموش رہ کر ممکن نہیں ہے اس لیےکہ شام اس وقت فلسطین کی حمایت کی قیمت چکا رہا ہے ۔اوز گوندوز نے ایران اور ترکی کے مابین دشمن کے ذریعے اختلاف پیدا کرنے کو امت اسلامی کے لیے بد ترین کام بتایا اور شام کے صدر بشار اسد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:وہ اسلام کی آبرو ہے اور اس نے اب تک مقاومت کے قلعے کی حفاظت کی ہے۔انہوں نے آخر میں ترکی کی سعادت پارٹی کی شام کے امور میں مداخلت کی مخالفت کا ذکر کیا اور کہا دشمن جب ہم پر مسلط نہیں ہو سکتا تو وہ مسلمانوں کی صفوں میں نفوذ کر کے ان کو ایک دوسرے کے ساتھ لڑانے کی کوشش کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513328
ترکی کے ممتاز عالم دین صلاح الدین اوز گوندوز نے ایران اور ترکی کے درمیان دشمن کے ذریعے اختلاف ایجاد کیے جانے کو امت اسلامی کے لیے بد ترین کام سے تعبیر کیا اور شام کے صدر بشار اسد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:وہ اسلام کی آبرو ہے اور اس نے اب تک مقاومت کے قلعے کی حفاظت کی ہے۔