ابنا: افغان فوج کے ترجمان محمد حنیف رضائی نے صوبے فراه میں منگل کو بتایا کہ ملک کی سیکورٹی اور پولیس اہلکاروں نے فراه صوبے کے بكواه شہر میں ایک مہم کے دوران طالبان کے دس جنگجوؤں کو موت کے گھاٹ اتار دیا . اس کارروائی میں اسی طرح بارہ دیگر طالبان جنگجو زخمی ہوئے ہیں .رضائی نے کہا کہ دو دن پہلے شروع ہونے والے اس آپریشن میں فوج نے طالبان گروپ کو بھاری نقصان پہنچایا اور فراه صوبے کے زیادہ تر علاقوں میں امن قائم کر دیا ہے .انہوں نے واضح کیا کہ اس کارروائی کے دوران فوج نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے . ان کا کہنا تھا کہ اس مہم کے دوران سیکورٹی فورسز کے دو جوان اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔......./169
11 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513135
افغانستان میں فوج اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران طالبان کے دس جنگجو مارے گئے ہیں .